ڈبل سنچری کی تیاری کر رہا ہوں، اصل مقصد عوام کے لئے حقوق لینا ہے، عام آدمی دھکے کھاتا ہے، انصاف نہیں ملتا، سیاستدان ہر بار پیسے خرچ کر کے جیت جاتے ہیں، سب جانتے ہیں 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، تحقیقات کرانے کے لئے کوئی تیار نہیں، جب تک دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی، تب تک انصاف کا نظام نہیں آے گا، سندھ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سندھ کی عوام دوسرے صوبوں کی طرح چند لوگوں کے ظلم کا شکار ہیں، وہ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے، سندھ کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی لاڑکانہ جلسے کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو
جمعہ 21 نومبر 2014 14:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سنچری کے بعدڈبل سنچری کی تیاری کر رہا ہوں، ہمارا اصل مقصد پاکستان کی عوام کے لئے حقوق لینا ہے، عام آدمی دھکے کھاتا ہے، انصاف نہیں ملتا، سیاستدان ہر بار پیسے خرچ کر کے جیت جاتے ہیں، سب جانتے ہیں 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، تحقیقات کرانے کے لئے کوئی تیار نہیں، جب تک دھاندلی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملتی، تب تک انصاف کا نظام نہیں آے گا، سندھ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، سندھ کی عوام بھی دوسرے صوبوں کی طرح چند لوگوں کے ظلم کا شکار ہیں، وہ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے، سندھ کی عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔
وہ جمعہ کو لاڑکانہ جلسے کیلئے روانگی سے قبل بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ درباری پرویز رشید کو کہتا ہوں کہ میرے تو سارے اثاثے ڈکلیئر ہیں، اگر نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو اثاثے ڈکلیئر کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں اور اپنی جائیداد بچوں کے نام پر کیوں بنا رکھی ہے، میرے سارے اثاثے میرے اپنے نام پر ہیں، میری طرح وہ بھی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، میرا چیلنج ہے جو اثاثے میرے نام پر نہیں ہیں وہ مجھ سے لے کر غریبوں کو دے دیں۔
عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ چھٹی بار حکومت کر رہی ہے، لیکن عوام کیلئے کبھی کوئی اقدامات نہیں کئے، عالمی ماکیٹ میں 5ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں 25فیصد کمی ہوئی، انہوں نے چند روپے کم کر دی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے، صرف اوور بلنگ کے ذریعے عوام سے 40ارب روپے لوٹ لئے گئے، بہاولپور میں کسانوں نے اوور بلنگ کے خلاف احتجاج کیا تو ان کے ٹریکٹر توڑ دیے گئے۔ انہوں نے کہا کے ہمارا ڈی چوک پر احتجاج اور 100 دن کا دھرنہ پر امن رہا، پم نے ایک دن بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا، ہم اگے بھی قانون نہیں توڑیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا 30نومبر کا جلسہ ڈی چوک پر ہی ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.