مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) مریدکے کی آبادی شیخوپورہ بیداد میں بااثر چودھریوں نے مریدکے پولیس کے اہلکار کی حافظ قرآن جوان بہن کو دن دیہاڑے گھر لوٹنے کے بعد اغواءکرلیا۔تفصیلات کے مطابق مریدکے پولیس نے نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد چھوڑ دیا، مدعی پولیس اہلکار کی مدد کرنے کی بجائے غلیظ گالیاں دے کر تھانے سے نکال دیا گیا، درجنوں افراد کا تھانہ صدر مریدکے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے نوٹس لینے کی اپیل، مغویہ کی والدہ نے پولیس رویہ کے خلاف خود سوزی کنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیل کے مطابق مریدکے کے صدر کی نواحی آبادی شیخوپورہ بیداد میں بااثر چودھریوں سلامت، امتیاز، مہناز وغیرہ پانچ مسلح افراد نے دن دیہاڑے مریدکے پولیس کے اہلکار گلستان علی حافظ قرآن جوان بہن ذکیہ کو گھر سے نو لاکھ روپے کی نقدی، سولہ تولہ طلائی زیورات لوٹنے کے بعد اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے مریدکے صدر پولیس نے پولیس اہلکار گلسان علی کی تحریری درخواست پر سلامت، مہناز وغیرہ کے خلاف زیر دفعہ 365/B کے تحت مقدمہ نمبر 633-14 درج کرلیا اور ملزم سلامت کو مبینہ طور پر گرفتار کرکے چھوڑ دیا جس کے خلاف مغویہ ذکیہ کے درجنوں رشتہ داروں نے تھانہ صدر مریدکے کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مریدکے صدر پولیس نے ان کی مدد کرنے کی بجائے ان کو غلیظ گالیاں دے کر دھکے دے کر تھانہ سے نکال دیا اور ان کا نامزد ملزم سلامت بھی چھوڑ دیا گیا ہے، مظاہرین نے بتایا کہ ان کا بیٹا گلستان علی جو کہ مریدکے پولیس میں ہی ملازم ہے اور مقدمہ کا مدعی ہے ان کی فریاد نہیں سنی جارہی اور لوگوں کے ساتھ پولیس کیا سلوک کرتی ہوگی۔با اثرافراد نے حافظ قرآن لڑکی اغوا کرلی، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم چھوڑ دیا
جمعہ 21 نومبر 2014 17:17
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.