غداری کیس میں نامزد ہونے پر وفاقی وزیر زاہد حامد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
جمعہ 21 نومبر 2014 18:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد وفاقی وزیر زاہد حامد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ابھی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔جمعہ کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں عدالت کی جانب سے شریک ملزم ٹھہرائے جانے کے فیصلے پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد زاہد حامد نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کردیا ۔ اس موقع پر زاہد حامد نے کہاکہ میں پہلے بھی وزیر نہیں بننا چاہتا تھا تاہم دوستوں کے کہنے پر ذمہ داری سنبھالی اب مجھے عدالت نے ملزم ٹھہرایا ہے اس لئے مزید کام نہیں کر سکتا۔(جاری ہے)
دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غداری کیس سے متعلق خصوصی عدالت کا فیصلہ متفقہ نہیں بلکہ اکثریتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت فیصلے کے تفصیلی مطالعے اور قانونی مشاورت کے بعد اپنا موقف دے گی۔مسلم لیگ (ن )کے اقتدار میں آنے پر زاہد حامد کو قانون و انصاف اور حقوقِ انسانی کا قلمدان سونپا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی وزارتِ تبدیل کر دی گئی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.