خوف کا دور ختم، کمزورو! اٹھو اور اس نظام کو جلا کر راکھ کر دو، تما م فرقوں کو اکٹھا کروں گا: طاہر القادری
اتوار 23 نومبر 2014 17:51
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں عوام کا پہلا امتحان 29نومبر کو آرہاہے، اس ضمنی الیکشن میں عوامی تحریک کے امید وار کو ووٹ دینا،مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں میں تما م مسلمان فرقوں کو ایک تسبیح میں دانوں کی طرح اکھٹا کردوں گا،یہ جنگ شیعہ یا سنی کی نہیں ہے بلکہ ظالم اورمظلوم کیخلاف ہے ، عوام اٹھیں اور ثابت کر دیں کہ خوف کا دور ختم ہو گیا، میرا پیغام ہے اٹھو اور اس ظالم نظام کوجلا کر راکھ کر دو ، اللہ کی مدد آئے گی اور انقلاب کا نظام نافذ ہو جائے گا۔
عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تحریک کے شہدا کا میں سے دو کا تعلق بھکر سے ہے ،تحریک کے شہدا نے لوگوں کو جگایا ہے ، ، تحریک میں کئی شہیدوں کا خون شامل ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان میں کمزوروں کی طاقتوروں کیساتھ جنگ شروع ہو گئی ہے ،میں پاکستان میں غریبوں کے لیے جنگ کے لیے لڑ رہاہوں ،پولیس ا سٹیشن میں غریبوں کا مقدمہ تک درج نہیں کیاجاتا اور حکمران قومی خزانے کولوٹ کر کھا گئے ہیں آج حکمران 5050کروڑ کی گھڑی باندتے ہیں ، یہ تو یزید کا نظام ہے، اسلامی معاشرہ تو وہ ہے جہاں کوئی بھوکا نہ سوئے لیکن یہاں حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے ایسے نظام کے خلاف جنگ کااعلان کیا ہے یہ کا م میں کسی کی رضا کے لیے نہیں بلکہ یہ جنگ للہ کی رضا کے لیے لڑ رہا ہوں،اسلام آباد کے بعد بھکر سے انقلاب کی ابتداکررہاہوں،میرے آقانے غریبوں کی جنگ لڑی میں بھی اپنے آقا کے نقش قدم پر چل رہاہوں۔ انہوں نے عوامی تحریک کے انقلابی ایجنڈے کا ایک پھر اعادہ کیا کہ انقلاب کے بعدہر بچے بچے کو تعلیم دی جائے گی،کسان جو کھیتی باڑی کرتے ہیں جن کے پاس زمین نہیں ان کو 5ایکڑ سے لے کر10ایکڑ زمین مفت دی جائے گی ،چھوٹے کاشتکاروں کو یونٹ بناکر دیں گے ،،ہر اسی طرح تنخواہوں کے فرق کو ختم کر دیا جائے گا ،خواتین کو برابر کے حقوق دیں گے ، دہشت گردی کو ختم کر دیں گے اور کاروبار کے لیے چھوٹے قرضے دیے جائیں گے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بھکر کے شہریوں نے 2008میں نواز شریف کو دونوں بلامقابلہ منتخب کیا تھا ، وہ شہباز شریف جو رقم لاہور میں خرچ کرتا ہے وہ سال کا ایک شہری کے حصے میں 35000 روپے آتا ہے اوربھکر میں جو خرچ کیا جاتاہے وہ 900روپے ہے ۔عوام نے انہیں ووٹ دیا اور بھکر کے لوگ آ ج بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں ،ان ظالم حکمرانوں کے جانوروں کا خرچہ لاکھوں روپے ہے لیکن بھکر میں غربت کی چادر پھیلی ہوئی ہے ۔لاہور کے رنگ روڈ پر 50ارب خرچ ہو سکتے ہیں ،راولپنڈی کے میڑو بس منصوبے پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایجنڈے کے نفاذ کے بعد کسی کو اجازت نہیں ہو گی کہ مذہب کے نام پر قتل غارت کی جائے ، بلکہ ہم تو سنی شیعہ اوردیگر مسلمان فرقوں کو اکھٹا کر کے ایک تسبیح میں دانوں کی طرح اکھٹا کریں گے،ہم سارے مسلمانوں کو بھائی بھائی بنادیں گے ،میرا پیغام ہے کہ کمزورو ! طاقتوروں سے لڑنا سیکھو تمھارا حق کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دے گا بلکہ تمہیں چھیننا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.