کراچی،عوامی نیشنل پارٹی نے ضلعی صدر کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پردھرنا ختم کر دیا
پیر 24 نومبر 2014 12:31
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) عوامی نیشنل پارٹی نے اورنگی ٹاوٴن میں قتل ہونے والے اے این پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر ضیا الدین کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پردھرنا ختم کر دیا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی ڈسڑکٹ ویسٹ کے مقامی رہنماء ڈاکٹر ضیا الدین کو گذشتہ روز اورنگی ٹاوٴن میں نماز عشاء کی ادائیگی کے لئے مسجد جاتے ہوئے مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکنے کے بعد کھڑے ہوکر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
ڈاکٹر ضیاء الدین کے قتل کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہرعوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے دھرنا دیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں سمیت کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے این پی کے رہنماوٴں اور کارکنان نے ڈاکٹر ضیاء الدین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر وقار مہدی اور راشد ربانی نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دھرنے میں شریک رہنماوٴں سے ملاقات کی۔
پولیس حکام اور وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے نمائندگان نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے مطالبے کو پورا کیا جائے گااور دودن بعد اے این پی کے رہنماوں کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات بھی ہوگی۔حکومتی ارکان کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اے این پی کے رہنماوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد دھرنے کے شرکاء پر امن طور پرمنتشرہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.