نادار اور لاوارث بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے مخیر حضرات و نجی ادارے حکومت کا ہاتھ بٹائیں ، سوسائٹی میں بچوں کا استحصال بدترین انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے ، سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر کے افراد کے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوجاتے ہیں،
سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر کا ”یونیورسل چائلڈ ڈے “کے حوالے سے منعقدہ سمینا ر سے خطاب
پیر 24 نومبر 2014 20:17
پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نادار اور لاوارث بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مخیر حضرات و نجی ادارے حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔سوسائٹی میں بچوں کا استحصال بدترین انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے اور سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر کے افراد کے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوجاتے ہیں۔وہ پیر کو یہاں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے زیر اہتمام پشاور میں ”یونیورسل چائلڈ ڈے “کے حوالے سے منعقدہ سمینا ر سے خطاب کر رہے تھے ۔
سمینا ر سے معاون خصوصی برائے سوشل ویلفیئر مہرتاج روغانی ، یونیسف کے نمائندے سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔سپیکر نے کہا کہ گھروں ، ورکشاپوں وغیرہ میں کام کرنے والے بچے بھی آخر کسی کے لخت جگر ہیں ہمیں مِن حیث القوم بلاامتیاز تمام بچوں کے حقوق کا احساس کرنا ہوگا اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے آگے بڑھ کر کام کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بچوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے لیکن کم وسائل آڑے آرہے ہیں ایسے وقت میں سوسائٹی کے مخیر حضرات اور نجی اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ کی بنیاد قائم رہے اگر صاحب حیثیت افرادنے بروقت احساس کا دامن نہ تھا ما تو پھر ایسے انقلاب کے راستے ہموار ہونگے جس سے سوسائٹی کے ہر طبقہ کے افراد متاثر ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور اس مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا سپیکر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو تبدیلی کا مینڈیٹ ملا ہے حکومت بتدریج ہر شعبہ زندگی میں تبدیلی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت اثرات سے جلد ہی عوام مستفید ہونگے انہوں نے اضلاع کی سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے اداروں کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے دیہی علاقوں کے بچوں کے امور کی موثر نگرانی ممکن ہو سکے گی انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی اس حوالے سے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تحفظ کے لئے خصوصی دلچسپی سے کئے گئے اقدامات جہاد کے زمرے میں آتے ہیں انہوں نے مذکورہ اداروں کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
-
عدت نکاح کیس میں جج پر اعتراض اور کیس منتقلی کی استدعا مسترد
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
-
الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.