وزیراعلیٰ کا چیمبرز آف کامرس کی درخواست پر ایس آر او608 کے حوالے سے شکایات کا نوٹس،
ایم این اے حمزہ شہبازشریف کی سربراہی میں تاجربرادری کے تحفظات دور کرنے اور سفارشات کے لئے خصوصی کمیٹی قائم
پیر 24 نومبر 2014 21:45
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے راولپنڈی اور دیگر چیمبرز آف کامرس کی مشترکہ درخواست پر ایف بی آر بالخصوص ایس آر او 608 کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی سربراہی میں تحفظات کے جائزے اور ان کے حل کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق ‘ ارکان پارلیمنٹ پرویزملک‘ میاں عبدالمنان‘ رانا ثناء اللہ اور دیگر سینئر اراکین شامل ہوں گے۔(جاری ہے)
کمیٹی ایوان ہائے صنعت و تجارت اور تاجرتنظیموں کی مشاورت سے ایس آر او608 کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس 26نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ کاروباری اور تجارتی حلقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ایوان ہائے صنعت و تجارت اور تاجر تنظیمیں ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیرخزانہ کی بیرون ملک سے آمد پر خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کے تحفظات دور کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.