ُُٰپی ٹی آئی لاہور نے عمران ٹائیگر فورس قائم کردی
پیر 24 نومبر 2014 23:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے کارکنوں نے 1000 نوجوانوں پر مشتمل عمران ٹائیگر فورس آئی ٹی ایف قائم کردی جو 30نومبر کو لاہور شہر سے پارٹی کارکنوں کی روانگی اور اسلام آبادمیں عمران خان کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی گلبرگ آفس میں سید راشد ریاض کی قیادت میں آئی ٹی ایف کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی اپنے قائد کی حفاظت کرنا جانتی ہے ہم کسی کے خلاف پہل نہیں کریں گے لیکن کسی ایسا کرنے کی ہرگز اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے شاندار جلسے نے سیاسی مخالفین کے اوسان خطا کردیئے ہیں اور اب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دیتی ہے۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی گذشتہ 100دنوں کی تحریک نے عوامی شعور بیدار کردیا ہے اور اب روایتی سیاست کو ہر حال میں جانا ہوگا۔
انہوں نے آئی ٹی ایف کے ورکرز کے جوش و جذبہ کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی، میاں حامد معراج، میاں افتخار، جمشید اقبال چیمہ، فرخ جاوید مون، میاں جاوید علی،شیخ عامر، انیس علی ہاشمی، سردار کامل عمر، فواد رسول بھلر، مہر واجد عظیم، میاں یامین ٹیپو، ،کرنل شوکت، نذیر چوہان، میاں محمد طارق، ڈاکٹر شاہد صدیق، عامر جلال، خالد گجر، ڈاکٹر زرقا، طارق ثناء باجوہ، کرامت کھوکھر، ظہیر عباس کھوکھر، عاصم میر، عاصم شوکت، ملک عمیر ، سید راشد ریاض، میاں طارق،فیصل جٹ ، رضوان، کامران رفیق، زین شاہ، فہد ڈوگر، شجاعت شاہ، انجم شہزاد، بلال گجر اور ٹائیگر فورس کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.