سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم
منگل 25 نومبر 2014 12:27
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصلا ت کے مطابق سپریم کورٹ نے سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران درجنوں بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، ادھرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص طبی سہولیات کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا جب کہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسپتال میں داخل بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی مسلسل ہلاکت کے باوجود پنجاب حکومت اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ناقص سہولیات اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث 26 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے مریضوں کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.