پاک افغان سرحد سے ایف ڈبلیو او کے 2 اہلکار لاپتہ ہوگئے

منگل 25 نومبر 2014 12:42

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب فرنٹیرورکس آگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے دو اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع نے بھی ایف ڈبلیواو کے دو اہلکاروں کے پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کے قریب لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ۔انتظامیہ کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اہلکاروں نے طور خم بارڈر کراس کر لیا ہے۔دوسری جانب سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔