دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے‘ اس بنیادی نظریہ پر عمل کئے بغیر ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ‘ حافظ محمد سعید
منگل 25 نومبر 2014 17:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے‘ اس بنیادی نظریہ پر عمل کئے بغیر ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے، قیام پاکستان کے وقت پوری قوم کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحد ہو ئی اور کمزور پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر سامنے آیاآج پھر اسی نظریہ کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے ،جماعة الدعوة مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع کے ذریعے ملک بھر میں اتحادویکجہتی کی فضا پیدا کرے گی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے 4،5دسمبر کو ہونے والے جماعةالدعوة کے مرکزی اجتماع کی تیاریوں کے حوالہ سے مینار پاکستان گراؤنڈ کے دورہ اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے آئے طلباء کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی ذمہ داران کا ایک اجلاس بھی ہوا جس میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماؤں پروفیسرحافظ عبدالرحمان مکی ،مولانا نصر جاوید،حافظ محمد مسعود،حافظ عبدالرؤف،محمد یحییٰ مجاہد ،حافظ خالد ولید،انجینئر محمد حارث اور انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین نے شرکت کی۔
حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعة الدعوة کا دو روزہ مرکزی اجتماع مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گاجس کا موضوع نظریہ پاکستان ہو گا جو حقیقت میں بقائے پاکستان ہے۔ ہمارے بزرگوں نے ہندوؤں سے دین کی بنیاد پر علیحدگی حاصل کی جس کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں ۔ہندو ہمارا دشمن تھا اور ہے‘ اسکی فطرت نہیں بدلی اسے ہم اپنا دوست نہیں بنا سکتے۔ نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی زندگی کا مطالعہ کرنا چاہئے اور ان کی سوچ و فکر کو سمجھنا چاہئے ۔نوجوان اس ملک کے وارث ہیں جنہوں نے مستقبل میں اس ملک کو چلانا ہے۔ وہی اس ملک کو سنبھالے گا جو نظریہ پاکستان کو سمجھے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک دو قومی نظرئیے پر عمل نہیں کریں گے ملک میں امن اور استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔قائد اوراقبال کی تحریک کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے نظریہ پاکستان کے احیاء کی تحریک پورے ملک میں اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر پاکستانی کے ذہن میں یہ بات پختہ کی جائے کہ یہ لاالااللہ کی جاگیر ملک ہے اس لئے یہاں ایک بار پھر اسی نظریہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تھا تو پوری قوم پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کے نعرہ پر متحد ہو ئی جس سے فرقہ واریت ختم ہو گئی۔اس وقت بھی جب وطن عزیز پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ لوگوں میں شدید مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے اور مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔انہیں یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ جب تک ہم پاکستان کے اسی بنیادی نظریہ پر ایک پھر سے عمل پیرا نہیں ہوں گے ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔اجلاس کے دوران حافظ محمد سعید نے اجتماع کی انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین کو انتظامات کے حوالہ سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.