کپتان اور حکمران خون خرابے سے بچیں، مذاکرات سے سیاسی بحران کا حل نکالیں، جماعت اہل سنت ،
30 نومبر حکومت و تحریک انصاف کی سیاسی بصیرت کا امتحان ہے، علامہ ریاض شاہ کی وفود سے گفتگو
منگل 25 نومبر 2014 20:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ کپتان اور حکمران خون خرابے سے بچیں، مذاکرات سے سیاسی بحران کا حل نکالیں،30 نومبر کو حکومت اور تحریک انصاف کی بصیرت کا امتحان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے پر جماعت اہلسنّت کے رہنماؤں صاحبزادہ محمدعثمان غنی ، علامہ مفتی لیاقت علی ، علامہ بشیرالقادری علامہ رضوان انجم،علامہ سید رضاالمصطفی بخاری علامہ فد ا حسین سمیت دیگر علماء کرام ، عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہاکہ فریقین جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں۔ سیاست میں بے جا الزامات کا وطیرہ عام ہو گیا ہے اور بازاری زبان کا استعمال معمول بن گیا ہے۔(جاری ہے)
منافرت اتنی نہ بڑھائی جائے کہ سمیٹی نہ جا سکے۔ قومی سلامتی قومی اتحاد کے بغیر ممکن نہیں۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ علماء و مشائخ اور مذہبی راہنماؤں نے قیام امن کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا نہ کیا تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔
جماعت اہل سنت پاکستان نے ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں میں بھی آؤ قرآن سیکھیں مہم کاآغاز کردیا ہے دورہ برطانیہ کے دروان وہاں 20شہروں میں باقاعدہ قرآن سیکھیں کلاسز شروع کی گئی ہے اسی طرح دیگرممالک امریکہ اٹلی ، ہالینڈ ، جرمنی میں بھی قرآن کلاسز شروع کی جاچکی ہیں انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 227 کے مطابق حکومت قرآن و سنّت کے خلاف قانون سازی نہیں کر سکتی۔ اسلام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.