اسرائیل فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرے،پاکستان

منگل 25 نومبر 2014 21:41

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) پاکستان نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرے اور فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مذاکرات کرے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے والی ہوں۔انہوں نے اسرائیل اور فلسطینی قیادت سے کہا وہ متفقہ بین الاقوامی قواعدوضوابط کے تحت براہ راست مذاکرات شروع کریں۔مسعود خان نے مسجد اقصیٰ میں عبادت پر عائد پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :