مجھ کو تو یہ سمجھ نہیں آتی حکو مت اتنی بے صبری کیوں ہو رہی ہے؟ اگر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو خدارا معاملات کو مذاکرات سے حل کر نا ہو گا‘خد اکیلئے الزامات کی سیاست ختم ہونی چاہئے‘ اسحاق ڈار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کروانا چاہیے
پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات قمر زمان کائر ہ کا انٹر ویو
بدھ 26 نومبر 2014 16:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات قمر زمان کائر ہ نے کہا ہے کہ سیاست کے حمام میں سارے ننگے ہیں‘ اگر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو خدارا معاملات کو مذاکرات سے حل کر نا ہو گا ‘ مجھ کو تو یہ سمجھ نہیں آتی حکو مت اتنی بے صبری کیوں ہو رہی ہے؟ ن لیگ کی لیڈرشپ جلا وطن رہی اسکے باوجودانکے فلورش ہوتے ہیں ‘انکے کاروباروں میں اللہ تعالی کا فضل ہی فضل شامل ہے پتا نہیں وہ فضل ہے یا کوئی اور فضل ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حکو مت کوتحر یک انصاف کے30نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بے صبر نہیں ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چوہدری نثار کہتے ہیں کہ اگر پرامن جلسہ ہو گا تو کوئی ایکشن نہیں ہو گا ‘ اگر عمران خان الزامات کی بات کرتے ہیں تو پیپلزپارٹی کے دور میں شہباز شریف وزیراعلی تھے اور سیٹنگ گورنمنٹ کے خلاف اعلی نسل کی گفتگو کیا کرتے تھے خد اکیلئے ایسی سیاست کو ختم کر نا چاہئے اور اسحاق ڈار صاحب کو مذاکرات کو عمل دوبارہ شروع کروانا چاہیے کیونکہ لڑائی سے مذاکرات حل نہیں بلکہ مزید خراب ہونگے جس میں سب کا نقصان ہو گا اور ملک میں جمہو ریت کو بھی خطرات لاحق ہونگے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.