30 نومبر جلسہ : تحریک انصاف اور انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے

بدھ 26 نومبر 2014 19:32

30 نومبر جلسہ : تحریک انصاف اور انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) 30 نومبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 30 نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے والی ہے جس کے حوالے سے انتظامیہ اور تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور یہ جلسہ اب اسلام آباد ریڈ زون میں واقع پریڈ ایونیو میں ہو گا۔تحریک انصاف کی جانب سے پر امن جلسہ کرنے کی یقین دہانی پر پریڈ ایونیو میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد تحریک انصاف کی سیکورٹی ٹیم نے پریڈ ایونیو کا دورہ بھی کیا ہے۔