پولیو ورکرز پر حملہ قابل مذمت ہے صوبائی حکومتیں کارکنان کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات کا بغور جائزہ لیں ،ضرورت پڑنے پر وفاقی سکیورٹی اداروں سے مدد لیں ، چوہدری نثار علی خان ،
دہشتگردانہ حملے ہمارے پولیو سے پاک پاکستان کے خواب کی تکمیل میں حائل نہیں ہوسکتے ،بیان
بدھ 26 نومبر 2014 22:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر شدیدمذمت کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کارکنان کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات کا بغور جائزہ لیں جہاں ضرورت پڑے وفاقی سیکورٹی اداروں سے مدد لیں ۔
(جاری ہے)
منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے ہمارے پولیو سے پاک پاکستان کے خواب کی تکمیل میں حائل نہیں ہوسکتے ۔
وزیر داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ پولیو کارکنان کیلئے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات کا بغور جائزہ لیں اور ان کی حفاظت کیلئے سخت سے سخت اقدامات کریں اور جہاں ضرورت پڑے وفاقی سکیورٹی اداروں سے مدد لی جائے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یقین دلایا کہ حکومت پولیو کارکنان کو سکیورٹی فراہم کر نے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہر طرح کی امداد فراہم کی جائیگیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.