پولیو ورکرز پر فائرنگ کا واقعہ انسانیت سوز اور بزدلانہ ہے‘قانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم لوگوں کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ‘امن سب کی ضرورت ہے ،
جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالحق ہاشمی، مولانا امین اللہ کاکڑ‘مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا مشترکہ بیان
جمعرات 27 نومبر 2014 18:53
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالحق ہاشمی، شیخ الحدیث مولانا امین اللہ کاکڑمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پولیوورکرزپر فائرنگ ،معصوم خواتین کی ہلاکتوں اور زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انسانیت سوزوبزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
(جاری ہے)
قانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم لوگوں کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کریں امن سب کی ضرورت ہے بلوچستان پہلے سے بیماریوں ،تعصب نفرت اور امن دشمنوں کا شکار ہے سب ملکر امن کے قیام ، معاشرہ کی اصلاح ،ہر برائی بیماری ،تعصب ،نفرت،علاقائیت،کرپشن اور ظلم کے خلاف آوازبلند کریں ۔
عوام کے درمیان نفرت تعصب دشمنی پیدا کرنے والے کسی کے خیر خواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معصوم کی جان لینا انسانیت سے دشمنی ہے غریب عورتوں کو قتل کرکے کس کی خدمت کی جارہی ہے جماعت اسلامی ہر مظلوم کیساتھ اور ہر ظالم کے خلاف ہے حکومت ہر مظلوم کو تحفظ فراہم کریں عوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے غفلت برتنے والوں کو کھڑی سزادی جائے اسلامی وپرامن پاکستان کیلئے سب کو بلاامتیازملکر کو یکجہتی واتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.