بھارت کی طرف سے 43 ممالک کے لیے ویزا طریقہ کار میں نرمی،پاکستان شامل نہیں

جمعہ 28 نومبر 2014 12:19

بھارت کی طرف سے 43 ممالک کے لیے ویزا طریقہ کار میں نرمی،پاکستان شامل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) بھارتی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے 43 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے طریقہ کار کو انتہائی سہل بنا دیا،تاہم پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جن ممالک کے لیے ای ویزا سروس شروع کی گئی ہے، ان میں جرمنی، امریکا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت کے مطابق اب ان ممالک کے شہریوں کو ویزا حاصل کرنے لیے متعلقہ بھارتی سفارت خانوں میں نہیں جانا پڑے گا بلکہ وہ اپنے سفر سے چار روز قبل ویزے کے لیے آن لائن فارم پْر کر سکتے ہیں۔

ایسی صورت میں انہیں بھارت پہنچنے پر 30 دن کا ویزا دے دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر سیاحت مہیش شرما کے مطابق اس پیشرفت سے ملکی سیاحتی صنعت اور معیشت کو بے حد فائدہ پہنچے گا۔ ای ویزا سروس جن ممالک کے لیے شروع کی گئی ہے ان میں بھارت کا پڑوسی ملک پاکستان شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :