عمران خان رویہ درست کرلیں تو انہیں منانے کیلئے ننگے پاؤں بھی جانے کو تیار ہوں، خواجہ آصف،دعا ہے کہ 30 نومبر کا جلسہ منفی اثرات نہ ڈالے ، پرامن رہتے ہیں تو 100دن مزید بیٹھ سکتے ہیں، ملک میں داعش نامی تنظیم کا کوئی وجود نہیں،میڈیا سے گفتگو
جمعہ 28 نومبر 2014 23:33
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں داعش نامی تنظیم کا کوئی وجود نہیں ،عمران خان اگر اپنا رویہ درست کرلیں تو ان کو منانے کیلئے ننگے پاؤں بھی جانے کو تیار ہوں ، تیس نومبر کا جلسہ دعا ہے کہ منفی اثرات نہ ڈالے ، پرامن رہتے ہیں تو 100دن مزید بیٹھ سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں داعش نامی تنظیم کا کوئی وجود نہیں یہ القاعدہ ، طالبان اور داعش ایک ہی برانڈ کے دو نام ہیں جو کہ سودا نہ بکنے پر اپنا برانڈ کا نام تبدیل کرلیتے ہیں ۔وال چاکنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر سنیاسی بابا کی وال چاکنگ بہت زیادہ ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ سنیاسی بابا پورے ملک پر قابض ہونا چاہتا ہے ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ا فغانستان میں امن برقرار رکھنے کیلئے بھارت اور ایران کو مثبت رول ادا کرنا چاہیے خطے کے علاقائی مسائل مقامی لوگ ہی حل کرسکتے ہیں افغانستان کا جو مسئلہ ہے وہ افغانستان خود بہتر طریقے سے حل کرسکتا ہے ۔
تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تیس نومبر کا جلسہ ملک میں منفی اثرات نہیں ڈالے گا اگر جلسہ آئین اور قانون کی حدود میں ہوا تو حکومت مزید سو دن جلسہ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے عمران خان اپنی سوچ اور رویئے میں تبدیلی لائیں تو میں خود ننگے پاؤں ان کو منانے کیلئے جانے کو تیار ہوں جلسے جلوس چلتے رہنے چاہیں لیکن آئین و قانون کی حدود میں رہ کر۔ خواجہ آصف نے کہا کہ داعش ، القاعدہ اور طالبان تینوں ایک ہی برانڈ ہیں ان کیخلاف ملک میں بلا تمیز بلاتفریق آپریشن جاری ہے پاکستانی افواج نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں پاکستان کے شہریوں کا خون اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف اصل جنگ پاکستانی لڑ رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.