کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے36 بھارتی قیدی رہا
جمعہ 28 نومبر 2014 23:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر۔2014ء) کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے36 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا گیا جن میں سے 35 ماہی گیر ہیں،آنکھوں میں خوشی کے آنسو لئے ماہی گیر اپنے دیس کے لئے روانہ ہوگئے۔ بہتا پانی تو سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتا ہے،لیکن پھر بھی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں ماہی گیر اکثر قید کردئیے جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
اکثر پاکستانی ماہی گیر بھارت میں اور بھارتی ماہی گیر پاکستان کی جیلوں کے قیدی بن جاتے ہیں،ایسے ہی 35 ماہی گیرو ں کو پیار ،محبت اور خلوص کے جذبات کے ساتھ ملیر جیل سے رہا کردیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ان قیدیوں کی رہائی کے بعد بھی 424 قیدی موجود ہیں۔ چہرے خوشی سے دمک رہے تھے،اپنوں سے ملنے کا وقت جو تھا،پھر ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے 10 ہزار روپےفی کس اور کپڑے، جوتے اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت ضرورت کی دیگر اشیاء بھی دی گئیں۔ بھارتی قیدیوں کو 2 بسوں کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر روانہ کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.