اداکاری کے بعد ڈائریکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکا ہوں‘افتخار ٹھاکر

ہفتہ 29 نومبر 2014 14:35

اداکاری کے بعد ڈائریکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکا ہوں‘افتخار ٹھاکر

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اداکاری کے بعد ڈائریکشن کے شعبے میں بھی قدم رکھ چکا ہوں‘ مجھے اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے یقینا کامیاب ہو جاؤں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں مزاحیہ ٹی وی ڈرامہ ”ہمیں کیا جی“ میں ڈائریکشن کے فرائض سر انجام دوں گا اور اس میں امانت چن‘ ظفر خان‘ طارق ٹیڈی‘ ماہ نور‘ ارباز اور دیگر فنکار کام کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکشن کا شعبہ کوئی آسان نہیں ہے لیکن اگر محنت کی جائے تو کوئی بھی شعبہ مشکل نہیں ہوتا۔