مسلم لیگ سندھ کی جانب سے ڈاکٹرخالد محمود سومرو اور ایم کیوایم کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ملک جل رہا ہے اور حکومت کی تمام تر توجہ اسلام آباد دھرنوں پرمرکوزہے۔ حکمران لوٹ مار کے اس قدرعادی ہوچکے ہیں کہ ا ن سے یہ عادت اب آسانی سے چھٹنے والی نہیں ہے ۔یہ لوگ جس انداز میں صحت اور ترقی کے نام پراپنے ہی شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اس کی مثال دنیامیں کہیں نہیں ملتی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ سندھ کے رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سابق سینیٹرڈاکٹر خالد محمود سومرو کی سکھر میں دہشت گردی کے واقعے سے جابحق ہونے کی اطلاع ملنے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرخالد محمود کی شہادت حکومت کی گڈگورننس کے منہ پر تمانچہ ہے مسلم لیگ قائد اعظم واقعے کو اپنے لیے ایک گہرے صدمے کے طورپر لیتی ہے ،جبکہ ایم کیوایم کہ کارکنوں کے قتل پر بھی شدیدافسوس ہے اس کے لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قوم کے سامنے پیش کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری ایڈمنسٹریشن سندھ نعیم عادل شیخ،آغارفیع اللہ،سیف اللہ خان،سلطان بھٹی،واصل خان،ریاض پالاری،مرزاعظیم بیگ اوردیگر موجود تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی کرے ناکہ افسوس اور مذمتی بیانات سے اکتفا کیا جائے ،اگر حکومت نے سیاسی قائدین اور کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیاتوحالات اسی طرح خراب ہوتے رہے گے۔

اس ملک میں بجلی نہیں پٹرول نہیں اور سب سے بڑھ کر روزگارتک نہیں ہے اس کے باجود حکومت کس بات پر نازاں ہے کہ ملک تیزی سے ترقی کی جانب جارہا ہے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا عوام اندھی ہے ،د ن دھاڑے لوگوں کو ماردیا جاتا ہے اس پر مجرموں کو پکڑناتو دور کی بات ان کے لواحقین کے مدعیت میں پرچے تک درج نہیں کیئے جاتے۔انہوں نے کہاکہ سکھر اور لاڑکانہ جیسے علاقوں میں دن دھاڑے معصوم بچیوں کو اغواکرلیا جاتا ہے جس پر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ایسے میں یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم عوام کے دیئے گئے ووٹوں کا سہی حق اداکررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت وزیراعظم کی جانب سے جن منصوبوں کااعلان کیا جارہاہے ان منصوبوں کا پوراہونا محض ایک خواب ہے ،قوم اس حکومت کے تمام حربے جان چکی ہے جس کے لیے ان منصوبوں کی تکمیل سے زیادہ ان لوگوں کاعوام کی جان چھوڑدینا زیادہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :