وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،10ملزمان گرفتار

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،10ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ مو ٹر سائیکل ، اسلحہ نا جا ئز اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملو ث ملزم شفیع اللہ خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبرABQ-243ما لیتی 50ہزارروپے کا بر آمد کرلیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پویس نے مخبر کی اطلا ع پر ریڈ کرکے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث ملزمان فیصل محمو د ، نا صر محمو د اور ملزمہ مسما ة عذارا بی بی کو گرفتار کرکے انکے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

جبکہ چوری میں ملو ث پا نچ ملزمان وقا ص احمد ، رفیع اللہ ، فقیر حسین ، عیسٰی خا ن اور سید ولی کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کو رال پولیس نے گرفتار ملزم امتیاز رشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ 2روند بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔آئی جی پی اسلام آباد طاہر عالم خان اور ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جو نیجو نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :