ڈاکٹر طاہر القادری کا طبی معائنہ ،بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہونے پر ڈاکٹروں کی طرف سے تشویش کا اظہار
ہفتہ 29 نومبر 2014 23:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا گزشتہ روز ان کے معالجین نے ان کا چیک اپ کیا،بلڈپریشر کنٹرول نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی،بلڈپریشر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے سربراہ عوامی تحریک دل پر شدید دباؤ محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی اور مکمل آرام کرنے کا کہا ،ڈاکٹرز نے انہیں پھر ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ دیا،انہوں نے ایک بار پھر گھر میں ہی علاج کو ترجیح دی اور کہا کہ جب مطلوبہ سہولیات گھر میں میسر نہ ہونگی تو پھر ہی ہسپتال جانے کا سوچاجائیگا،ان کا کہنا تھا ہسپتال جانے سے دنیا بھر میں مقیم کارکنان میں تشویش پھیلے گی، پاکستان عوامی تحریک کی اتحادی جماعتوں کے خصوصی اجلاس میں ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی محمد حفیظ اور عارف حسین، وحدت المسلمین کے رہنما علامہ اسد نقوی اور ق لیگ کے رہنما میاں منیر نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی کی دعا کی، ڈاکٹرطاہر القادری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے دنیا بھر سے ٹیلیفون آنے کا سلسلہ جاری ہے ،ان کے صاحبزادگان ڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین فون اٹینڈ کرتے رہے اور شکریہ کے ساتھ جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کا کہتے رہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.