تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی لمبائی ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر اور چوڑائی 80میٹر رکھی گئی

کارکنوں اور مرکزی رہنماوٴں کے لئے الگ الگ راستے مختص کئے گئے 34 واک تھرو گیٹس لگائے گئے

اتوار 30 نومبر 2014 13:24

تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی لمبائی ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر اور چوڑائی 80میٹر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی لمبائی ایک سے ڈیڑھ کلو میٹر اور چوڑائی 80میٹر رکھی گئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی لمبائی ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر  چوڑائی 80 میٹر رکھی گئی ہے، جلسہ گاہ میں داخل ہونے کیلئے مارگلہ روڈ، پی ٹی وی چوک، ایکسپریس چوک اور کنونشن سینٹر کے سامنے شاہراہ دستور کے راستوں سے پیدل رسائی دی گئی جلسہ گاہ میں خواتین، عام شرکا و کارکنوں اور مرکزی رہنماوٴں کے لئے الگ الگ راستے مختص کئے گئے ہیں جن پر 34 واک تھرو گیٹس لگائی گئے ہیں جلسہ گاہ کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف کو سونپی گئی جلسے کے باہر اور دیگر اہم مقامات پر اسلام آباد اور آزادکشمیر پولیس کے علاوہ پنجاب کانسٹبیلری اوررینجرز کے 20 ہزاراہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے جلسے میں داخلے کے لئے مخصوص راستوں اور جامہ تلاشی کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی اہم عمارتوں پر پولیس اہلکار موجودرہے ۔

(جاری ہے)