پی ایس اونے پیپکو کے 230 ارب روپے واجبات ادا نہ کرنے پر بجلی گھروں کو تیل کی سپلائی نصف کر دی ،پیپکونے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے کا اضافہ کر دیا
اتوار 30 نومبر 2014 18:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30نومبر۔2014ء) پاکستان سٹیٹ آئل(پی ایس او)نے پیپکو کی طرف سے 230 ارب روپے واجبات ادا نہ کرنے پر پاور ہاوسز کو تیل کی سپلائی نصف کر دی ، جس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آ گئی ہے اورپیپکو کو لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں 2 گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔
(جاری ہے)
پی ایس او حکام کے مطابق پیپکو کو متعدد بار خط لکھے کہ اس کے ذمے رقم مسلسل بڑھ رہی ہے، بقایا جات 230 ارب روپے کی حد سے تجاوز کر گئے جس پر پاور ہاوسز کو تیل کی سپلائی کم کر دی ہے۔
حکام نے بتایا کہ رقم نہ ہونے کے باعث پی ایس اوکو عالمی منڈی سے تیل کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاور ہاؤسز کو تیل کی سپلائی کم ہونے سے بجلی کی پیداوار 7 ہزار 8 سو میگا واٹ رہ گئی ہے۔ شارٹ فال 4 ہزار ایک سو میگاواٹ ہونے سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 8 گھنٹے جبکہ دیہات میں دس گھنٹے ہو گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.