بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے انگلینڈ کو 207 رنز سے شکست دے دی

اتوار 30 نومبر 2014 20:45

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے انگلینڈ کو 207 رنز سے شکست دے دی

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30نومبر۔2014ء) جنوبی افریقہ میں جاری بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 207 رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 446 رنز بنائے تا ہم انگلینڈ کی ٹیم 239 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد جمیل 188رنز جبکہ اکرم 98رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم بھارت کو بھی شکست دے چکی ہے۔دوسری جانب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو آج ہی نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اننگز اور 80رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔