جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی احتجاج تحریک کا اعلان کردیا، شیڈول جاری
پیر 1 دسمبر 2014 13:53
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیاجس کا آغاز پانچ دسمبر سے ہوگاجبکہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں بڑامظاہرہ ہوگا۔
(جاری ہے)
دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے بتایاکہ خالد محمود سومرو کی شہادت سب کے لیے بڑاسانحہ ہے ، رہنماﺅں کی شہادتوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے ، اس وقت پوری دنیا میں امریکہ کا ایجنڈا چل رہاہے اور امریکہ نے 2001ءسے مذہبی جماعتوں کونشانہ بنارکھاہے ،جے یوآئی ایف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔
مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ اب تک مولانافضل الرحمان پر بھی تین حملے ہوچکے ہیں جن پر صوبائی حکومتوں نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔اُنہوںنے بتایاکہ ملک میں بدامنی اور خالد سومرو کے قتل کیخلاف پانچ دسمبر سے احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں جس کے تحت 20دسمبر کو صوبائی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزپرجلسے ، مظاہروں ہوں گے اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں بڑااحتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ ابتدائی طورپر جمعیت علمائے اسلام کے اعلان پر حکومتی موقف سامنے نہیں آسکا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.