آئی جی کے پی کے کے خصوصی ہدایات پر ھنگو میں ڈی آر سی ( مصالحتی کمیٹی ) نے نومبر میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلے کرکے بغیر پیسوں 16 مقدمات نمٹا دئیے

پیر 1 دسمبر 2014 17:17

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر 2014ء ) آئی جی کے پی کے کے خصوصی ہدایات پر ھنگو میں ڈی آر سی ( مصالحتی کمیٹی ) نے نومبر میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلے کرکے بغیر پیسوں 16 مقدمات نمٹا دئیے اور عوام کو باآسانی ریلیف ملا، کے پی کے میں سب سے زیادہ فیصلے ہنگو ڈی ار سی کونسل نے کیا ہیں جس سے عوام خوش ہیں،عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ،عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتے ہیں میرے قیادت میں ڈی آر سی کے آراکین غیر جانبدرانہ و منصفانہ طریقے سے فیصلے کررہے ہیں اورتمام ممبر آراکین ڈی آر سی کے سربراہ کے مشاورات سے فیصلے کئے ہیں، عوام کی تمام فیصلے پولیس کی باہمی مشاورت کے ساتھ ہی حل کرنے میں کمیٹی اراکین کلیدی کردار اداکرینگے ان خیالات کا اظہار ڈی آر سی ( مصالحتی کمیٹی ) کے چیرمین ملک عاقل خان نے ڈی ار سی آفس میں الفتح یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں سے بت چیت کرتے ہوئے کیا اس دفتر میں مصالحتی کمیٹی کے پینل اراکین جنرل سیکرٹری ملک صاحبزادہ،شاہد انور،ممبران حاجی فضل نورمیں موجود تھے چیرمین ملک عاقل خان نے کہاکہ مصالحتی کمیٹی نے بہت کم مدت میں زرزمین،جائیداد،لین دین،مستورات وغیرہ مختلف نوعیت کے مقدمات نمٹا دئیے جس میں ہنگو دوآبہ اور ٹل کے 16 مقدمات مصالحتی کمیٹی کے چیرمین اور پینل نے باہم غیر جانبدارانہ و شفاف انداز میں آئی جی کے پی کے ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعیدکنڈی کی سربراہی میں نمٹا دئیے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہے گے فیصلوں میں ہنگو 7دواآبہ کے5اور ٹل کے 4فیصلے جن میں کہ یہ نام محمد نواز ولد نیاز بت خان بنام اعتبار خان ولد ،محمد تیمور خان ولد اکبر جان،راوف خان ولد شرین باز،محمد خان ولد بابر ک خان بنام عبدالرحیم ولد خوشا میر،مسماة گل پر جانہ زوجہ قدرت خان بنام ہدایات اللہ ولد قدرت خان،حبیب اللہ ولد مولوی خیال بادشاہ بنام فضل حبیب ولد محمد نثار ،اشرف اللہ ولد عمر حیات ،شیراز خان ولد وجاہت علی اور دیگر شامل ہیں مصالحتی کمیٹی کے چیرمین عاقل خان نے کہاکہ ایک ماہ میں ھنگو کے مختلف تھانہ جات میں ہمارے پینل کے اراکین عوام کی خدمت کیلئے پیش ہیں جو بغیر پیسوں اور عدالتی چکر کاٹنے سے پہلے مسائل کو حل کرتے ہیں اُنہو ں نے کہا کہ ڈی آر سی ( مصالحتی کمیٹی ) کے اراکین ھنگو کے عوام کے ریلیف دینے میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہونگی اور تما م اراکین کمیٹی عوام کے ساتھ بااحسن سلوک سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں تاکہ عوام کو بروقت ریلیف دینے میں آسانی ہولیکن جو اراکین کمیٹی عوامی خدمات میں کوتاہی یا شکایات کا موقع نہ دیا جائیں اور اپنا کام غیر جاندارانہ و منصفانہ طریقے سے انجام دیں ملک عاقل خان نے کہاکہ عوام کو بروقت ریلیف دینے کیلئے ڈی آر سی ( مصالحتی کمیٹی )کیلئے ھنگو ،دوآبہ ،سرکل ٹل میں دفتر قائم کیے گئے ہیں اگر تھانہ کچہری سے پہلے مصالحتی کمیٹی کی مشاورت سے حل کرنا عوام کو تکالیف سے بچنے کیلئے قائم کی ہے انہوں نے کہاکہ مصالحتی کمیٹی کے اراکین عوامی خدمات کی سہولیات کیلئے ہر حد تک جائیں عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتے ہیں ۔