عرا ق میں داعش نے 50 ڈاکٹروں کو قتل کے بعد لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کردیں،

جنگجوؤں نے موصل کامواصلاتی نیٹ ورکز منقطع کردیاجس کے باعث دنیا سے رابطہ کٹ گیاہے،رکن مشاورتی کونسل

پیر 1 دسمبر 2014 18:34

عرا ق میں داعش نے 50 ڈاکٹروں کو قتل کے بعد لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے روانہ ..

موصل(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) داعش نے عراق کے شہر موصل میں پچاس ڈاکٹروں کا قتل کرکے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل شہر کے علاقے ام الربیعین کی مشاورتی کونسل کے رکن محمد چلبی نے کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے موصل شہر میں ڈاکٹروں اور طبّی عملے کی گرفتاری کے لئے وسیع کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور دہشتگردوں نے پچاس ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کے بعدفائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

چلبی نے مزید کہا کہ داعش کے دہشتگردوں نے موصل شہر کے تمام موصلاتی نیٹ ورکز کو منقطع کردیا ہے اور اس لئے موصل شہر کا پوری دنیا سے رابطہ کٹ گیا ہے اس لئے اس شہر میں رونما ہونے والے جرائم منعکس نہیں ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :