تحریک انصاف کے ایک اور رکن کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت،
عمران خان کی استعفیٰ پالیسی کے مخالف ارکان کی تعداد پانچ ہو گئی
پیر 1 دسمبر 2014 21:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک رکن سلیم الرحمان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اس طرح تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے سے اختلاف رکھنے والے ارکان کی مجموعی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن سلیم الرحمان کی اجلاس میں شرکت پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم سراج محمد خان اور سلیم الرحمان کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے تین ارکان گلزار محمد خان، مسرت زیب، ناصر خان خٹک اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں جبکہ جمعہ کو پی ٹی آئی کے رکن سراج محمد خان نے بھی شرکت کی تھی اس طرح اب عمران خان کی استعفیٰ پالیسی سے اختلاف کرنے والے قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی قومی اسمبلی میں شرکت کر سکتے ہیں جنہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے دباؤ پر اپنے استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.