اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد نے تحریک انصاف کے رویئے پر تحفظات کااظہارکردیا،
عوامی جمہوری اتحادشروع دن سے دھرنے کا حصہ ہے، ہمارے کارکنوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ،،کارکنوں کی جانب سے تحفظات کے باعث یہ قدم اٹھایا ہے ،دھرنے سے علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ،پارٹی کیساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا، عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ، سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کی ہنگامی پریس کانفرنس
پیر 1 دسمبر 2014 23:04
پشاور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) خیبر پختونخوا حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد نے تحریک انصاف کے رویئے پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی جمہوری اتحادشروع دن سے دھرنے کا حصہ ہے اور اس کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتا مگر ان کو وہ عزت نہیں دی جا رہی ہے جس کے وہ مستحق ہیں، پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے تحفظات کے باعث یہ قدم اٹھایا ہے پارٹی کے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اب دھرنے سے علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاتا پارٹی کیساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
پیر کو یہاں پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ، سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد دھرنے کی حمایت کرتی ہے جبکہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں جس کے باعث ان میں اور ان کے کارکنوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.