خصوصی افراد کی کفالت اورنگہداشت کرناکسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے:شہبازشریف،
معاشرے میں خصوصی افراد کے سیاسی ،سماجی،معاشی اورثقافتی وقار کا شعوراورآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کی بحالی کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،وزیراعلیٰ کاخصوصی افرادکے عالمی دن پر پیغام
منگل 2 دسمبر 2014 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی کفالت اورنگہداشت کرناکسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے ۔حکومت پنجاب خصوصی افرادکی بحالی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے تاکہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں اوراپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مفید شہری بن سکیں۔
خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ خصوصی افراد کو معذور نہیں کہنا چاہیے بلکہ وہ نارمل انسانوں سے بھی زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور اگر انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ مفید شہری کی حیثیت سے ملک کی تعمیر وترقی میں موثر کردارادا کرسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تاہم ابھی بھی معاشرے میں خصوصی افراد کے حوالے سے سیاسی ، سماجی،معاشی اورثقافتی وقار کا شعوراورآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،خصوصی بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت دے کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراداورسپیشل بچوں کی بحالی اورانہیں معاشرے کے مفید رکن بنانے کیلئے متعدداہم اقدامات کئے ہیں۔ خصوصی افراد کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔صوبے بھر میں قائم سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مفت تعلیم،یونیفارم، ٹرانسپورٹ کے علاوہ قوت سماعت اوربصارت سے محروم طلباء کوفنی تربیت بھی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو معاشرے میں ان کاجائزحق اور با وقار مقام دلانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردارادا کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.