پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلاف کانفرنس 30 دسمبر کو لاہور میں ہو گی،ملک بھر سے دو ہزار سے زائدعلماء و مشائخ شریک ہونگے،طاہر محمود اشرفی نے مولانا زاہد محمود قاسمی کو رابطہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ،
کانفرنس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئین پاکستان کی سربلندی ، محروم طبقوں کے حقوق کیلئے جدوجہد اور اسلامی شعائر کیخلاف ہونیوالے پراپیگنڈے کو روکنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا‘ چیئرمین پاکستان علماء کونسل
منگل 2 دسمبر 2014 21:18
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلاف کانفرنس 30 دسمبر کو لاہور الحمراء ہال میں ہو گی، کانفرنس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائدعلماء و مشائخ شریک ہوں گے۔ جبکہ کانفرنس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئین پاکستان کی سربلندی ، محروم طبقوں کے حقوق کے لیے جدوجہد اور اسلامی شعائر کے خلاف ہونے والے پراپوگنڈے کو روکنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
کانفرنس کے انتظامات کے لیے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مولانا زاہد محمود قاسمی کو رابطہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جو علماء و مشائخ اور سیاسی و مذہبی قائدین سے رابطہ کرے گی۔ رابطہ کمیٹی میں حافظ حسین احمد (مردان ) ، مولانا طارق مدنی (کراچی) ، علامہ ایوب صفدر (گجرانوالہ) ، مفتی محمد یونس (آزاد کشمیر) ، مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد) شامل ہیں جبکہ انتظامی کمیٹی میں حافظ محمد امجد ، مولانا نعمان حاشر ، قاری احمد علی ندیم ، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا انوار الحق مجاہد شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.