امن کا ہتھیار‘ کلاشنکوف کا نیا روپ
ماسکو میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اے کے 47 رائفل تیار کرنے والی کمپنی کی اس رائفل کے نئے روپ کی رونمائی
بدھ 3 دسمبر 2014 15:12
ماسکو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اے کے 47 رائفل تیار کرنے والی کمپنی نے اس رائفل کے نئے روپ کی رونمائی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں کی گئی تقریب میں رائفل بنانے والی کمپنی کلاشنکوف کنسرن نے اس رائفل کا نیا نیا لوگو پیش کیا جس پر کے اور سی (KC) لکھا ہے۔ماسکو ٹائمز کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس خواتین مہمانوں کے درمیان کلاشنکوف اور اس کی گولیاں لیے گھوم رہی تھیں جبکہ سازندے روسی ملی نغمے بجا رہے تھے۔
رشیا ٹو ڈے کی ویب سائٹ کے مطابق کلاشنکوف کنسرن نے روسی زبان میں دو نئے سلوگن بھی پیش کیے ہیں۔ ایک ہے ’امن کی حفاظت‘ اور دوسرا ہے ’امن کا ہتھیار‘۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 2014 میں اس نے ایک لاکھ چالیس ہزار رائفلز فروخت کی ہیں جو کہ پچھلے سال سے دگنی تعداد ہے۔(جاری ہے)
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ وہ رائفل کی پروڈکشن میں جدت لائیں گے اور 2020 تک سالانہ تین لاکھ رائفلز تیار کی جائیں گی۔
مغربی ممالک کی جانب سے کمپنی پر عائد پابندیوں کے باعث امریکہ اور کینیڈا میں فروخت کی جانے والی دو لاکھ رائفلز فروخت نہ ہو سکیں۔ماسکو ٹائمز کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ’امریکہ ہمارے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے۔کلاشنکوف بنانے والی کمپنی اس رائفل کی برآمد پر انحصار کرتی ہے لیکن مغربی ممالک نے یوکرین بحران کے باعث اس کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔کلاشنکوف یا اے کے 47 دنیا کی مشہور ترین رائفل ہے۔یہ رائفل سستی ہونے اور آسانی سے مینوفیکچر کرنے کے باعث اس کی مقبولیت عسکریت پسند گروپوں اور ایشیا اور افریقہ کی فوجوں میں زیادہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ رافلز بیچی جا چکی ہیں۔ اس رائفل کے خالق سوویت یونین کے لیفٹیننٹ جنرل میخائل کلاشنکوف کا پچھلے سال انتقل ہوا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.