بجلی کے بلوں پر اووربلنگ نہیں ہوئی ،عید پر لوڈشیڈنگ نہ ہونے سے بل زیادہ آئے،عابد شیر علی،
شہری علاقوں میں 6گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، صنعتی علاقوں میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے،وقفہ سوالات میں وزیرمملکت پانی وبجلی کے جوابات
بدھ 3 دسمبر 2014 21:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بلوں پر اووربلنگ نہیں ہوئی بلکہ عید پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بجلی کے بل زائد آئے ہیں،شہری علاقوں میں 6گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں بجلی کی زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔
بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلزپارٹی کی شازیہ مری کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری رجب علی بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے ڈیپارٹمنٹ صوبوں کو چلے گئے ہیں جبکہ غذائی اجناس کی درآمدات ،برآمدات،پیداوار،کھپت،وزارت برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ قومی غذائی تحفظ کونسل تشکیل دی جارہی ہے اور ملک میں زراعت کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے ڈیم بننے چاہئیں،پیپلزپارٹی کی شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت چوہدری عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے بجلی زیادہ استعمال ہوئی اور لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی جس کی وجہ سے بل زائد آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنی اووربلنگ کا آڈٹ کر رہی ہے،وزیراعظم نے اووربلنگ کے حوالے سے شکایات سیل قائم کردیا ہے۔ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزارت نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کرکے کارروائی کی ہے اور یہ ملازمین عدالتوں سے حکم امتناعی لئے ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی کی عائشہ سید کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت عابد شیرعلی نے ایوان کو بتایا کہ محکمے میں کرپشن کے کیسز پکڑے جاتے ہیں،وہ ایف آئی اے اور نیب کے حوالے کیسز کئے جاتے ہیں،پیپلزپارٹی کے ایاز سومرو کے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جس شہر میں بجلی چوری اورلائن لاسز زیادہ ہیں وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،شہروں میں6گھنٹے اور دیہات میں 8گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ منصوبہ2017ء میں مکمل ہوگا،بلوچستان کے26ارب روپے کے قرضے واجب الادا ہیں ۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.