اسپین ،معاشی بحران اور بے روزگاری کے باعث تارکین وطن کی بڑی تعداد نے دیگرممالک کا رخ کرلیا
جمعرات 4 دسمبر 2014 12:58
2007 تک اسپین دنیا بھرکے ممالک میں امریکہ کے بعدتارکین وطن کے لئے روزگار اور معاشی حالات کی بہتری کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ تھی۔ 2007میں ہی ا سپین نے 9 لاکھ 20 ہزار تارکین وطن کو خوش آمدید کہا تھا۔2008 سے شروع ہونے والے اسپین کے مالی بحران کے باعث یہ تعداد آہستہ آہستہ کم ہوکر 2012 میں 3 لاکھ 36 ہزار ایک سو افراد پر آگئی ہے۔ اس تعداد کے کم ہونے کے بعدا سپین دنیا میں تارکین وطن کی پسندیدہ منزل کے طور پر اب آٹھویں نمبر پرآگیا ہے۔
جاری شدہ رپورٹ کے مطابق ا سپین میں 31 دسمبر 2012 تک 55 لاکھ 20 ہزار تارکین وطن ، قانونی حیثیت میں رہائش پذیر تھے۔ جو کہ ا سپین کی کل آبادی کا 12 فیصد بنتے ہیں۔ اسی طرح 2002 میں ا سپین میں 443100 تارکین وطن داخل ہوئے تھے۔ جبکہ 6900 افراد نے بطور تارک وطن ا سپین کو چھوڑ دیا تھا۔(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق 2012 میں ا سپین میں داخل ہونے والے 336100 افراد کے مقابلے میں 320700 افراد ا سپین چھوڑ گئے ہیں۔
ا سپین کو چھوڑنے والوں میں بڑی تعداد ان تارکین وطن کی ہے جنہوں نے ا سپین کی شہریت حاصل کی اور معاشی بحران کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کی وجہ سے ان ممالک کا رخ کر لیا جہاں روزگار کی فراہمی آسان تھی یورپی ممالک میں انگلینڈ ،جرمنی ، ہالینڈ ، بیلجیم ، فرانس ایسے ممالک ہیں جہاں شرح بیروزگاری اسپین کی نسبت کم ہے۔ -متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.