خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیراور فلسطین کا حل ضروری ہے، راحیل شریف
جمعرات 4 دسمبر 2014 13:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرداپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کررہےہیں لہذا تنازعات اوردہشتگردی کے خا تمے کے لیے حقیقت پسندانہ کردار اداکرنا ہوگا اور خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دنیا کے لئے مثال ہے جو گزشتہ 35 سال سے حالت جنگ میں ہے جس نے امن کی خاطربیش بہا قربانیاں دیں اور دنیا ہماری کامیابی دیکھے گی، دہشتگردوں سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں اور بدلتے حالات کے ساتھ دفاعی ضروریات بھی تبدیل ہورہی ہیں جب کہ مخصوص حالات کی وجہ سے مہاجرین کادوسرے ملک جانابھی خطرےکاباعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی وجہ سے اندرونی سیکیورٹی متاثرہورہی ہے،غیر ریاستی عناصر پر قابو نہ پایا گیا تو صورتحال گھمبیر ہوسکتی ہے، این جی اوز اور ملٹی نیشنل کمپنیز بھی ملکی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالتی ہیں اورملکی سیکیورٹی ہمسایہ ملکوں کی سیکیورٹی پر بھی منحصر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اندرونی سیکیورٹی سے ہی بیرونی خطرات سے نمٹنا آسان ہوتا ہے اور صرف بارڈر سیکیورٹی سے ملک کی اندرونی سیکیورٹی ممکن نہیں، ہم ایک مشکل وقت میں زندگی گزار رہے ہیں جس میں غربت، بیروزگاری، فوڈ سیکیورٹی اور پانی کی کمی بھی نئے سیکیورٹی چیلنجز ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مذہب اورگروہی شناخت بھی جنگوں کی نئی وجوہات بن رہی ہیں اور ہمیں اپنے نظریات اور کلچر کے تحفظ کے لئے کام کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.