سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 5 دسمبر 2014 11:34

سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) بھارتی فلم’ڈھونڈتے رہ جاؤگے‘میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش جوڑی کنال کھیمو اور سوہا علی خان نے بالاخر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے-بالی وڈ نگری میں گردش کرتی خبروں کے مطابق سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان نے بابل کا گھر چھوڑ کر پیا نگر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اورآئندہ جنوری میں ان کے منگیتر کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردانہ وجاہت کے شاہکار کمار کھیمو نے سوہا کو اس سال کی شروعات میں خوشبوؤں کے شہر پیرس میں پروپوز کیا تھا اور دونوں نے جولائی 2014 میں منگنی کی تھی اوراب اس حسین جوڑے نے اپنے رشتے کو باقاعدہ نام دینے کافیصلہ کیا ہے شادی کی تاریخ 25 جنوری 2015 ہے۔دولہا دلہن کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی سادگی سے کرنا چاہتے ہیں لیکن چھوٹے نواب کی بہن کی شادی سادگی سے ہوجائے ایسا کیسے ممکن ہے لہذا سال 2015 کی شروعات ایک اور دھماکے دار شادی سے ہوگی۔