پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی ایسا کرنے کا سوچ نہیں سکتی ،سندھ کے مظلوم اور محکوم عوام کی آواز ہر اعلیٰ فورم تک پہنچائیں گے، سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے، مسلسل 8 ، 10 دن سے سندھ کے کسی نہ کسی ضلع میں مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں ،اپوزیشن والوں کو پتہ ہے کہ یہ ظلم کون کر رہا ہے، وہ نام نہیں بتاتے، ہم سندھ کے سپوت ہیں، سندھ کے لوگوں نے ہی پیپلز پارٹی کو منتخب کیا ،سندھ کے ہر ایشو پر ہم واضح حکمت عملی اختیار کرتے ہیں، ان مسخ شدہ لاشوں کے معاملے پر ہم وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گے
سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان کاسندھ اسمبلی میں امن وامان کی صورت حال پربیان
جمعہ 5 دسمبر 2014 22:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات ، معدنیات و معدنی ترقی اور اینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے صوبے میں لاپتہ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ہے ۔ ہم سندھ کے مظلوم اور محکوم عوام کی آواز ہر اعلیٰ فورم تک پہنچائیں گے اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ۔
وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے بیان دے رہے تھے ۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحرعباسی نے بھی مسخ شدہ لاشیں ملنے پر سخت احتجاج کیا ۔ وہ اس معاملے پر قرار داد بھی پیش کرنا چاہتی تھیں ۔ ان کے علاوہ نیشنل پیپلز پارٹی کے مسرورخان جتوئی بھی قرار داد لانا چاہتے تھے لیکن اسپیکر نے اجازت نہیں دی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.