یمن میں القاعدہ سے امریکی صحافی کو چھڑانے کی کارروائی ناکام،
امریکی فوجیوں نے یہ کاروائی یمن فوج کی کوآرڈینشن سے کی تھی،وائٹ ہاؤس
جمعہ 5 دسمبر 2014 23:41
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) پینٹاگان نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ماہ قبل عسکریت پسند اغوا کاروں سے امریکی شہری کو چھڑوانے کی فوجی کارروائی ناکام ہو گئی تھی۔پینٹا گان کے ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربی نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ جب امریکی فوجی دستے نے امریکی شہری لیوک سومر کو عسکریت پسندوں سے چھڑانے کے لیے آپریشن کیا تو عسکریت پسند سومر کی جگہ تبدیل کر چکے تھے۔
امریکی وزارت دفاع کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 33 سالہ لیوک سومر لگ بھگ ایک درجن امریکیوں میں سے واحد امریکی ہے جنہیں القاعدہ سے منسلک مقامی عسکریت پسند گروہ نے اغوا کیا تھا۔کارروائی کے ایک ماہ بعد پینٹا گان کی طرف سے اس بیان کے جاری کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچائے جا سکیں۔(جاری ہے)
کیونکہ اس حوالے سے میڈیا میں مختلف خبریں آ رہی ہیں۔
اس سے پہلے یہ خبر بھی سامنے آ چکی ہے کہ اغوا کاروں سے آٹھ افراد کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔ جبکہ یمنی حکام نے بتایا تھا کہ ایک امریکی صحافی اور برطانوی شہری اس کارروائی سے پہلے کہیں ریڈ والی جگہ سے کہیں اور لے جائے جا چکے تھے۔ جان کربی نے اس خفیہ رکھے گئے مشن کے بارے میں کچھ تفصیلات جاری کی ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کی ترجمان برناڈیٹے میہان نے کہا ہے کہ امریکا ایک ایسی ویڈیو سے بھی آگاہ ہے، جس میں امریکی شہری سومر کو دکھایا گیا ہے۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کے مطابق صدر اوباما نے سومر اور دوسرے امریکیوں کی رہائی کے لیے پچھلے ماہ فوجی کارروائی کی اجازت دی تھی، لیکن افسوس کہ اس موقع پر سومر کو رہا نہ کرایا جا سکا۔میہان کے مطابق اپنے شہریوں کی بازیابی کے لیے یہ کارروائی یمنی حکومت اور فوج کے ساتھ کوآرڈنیشن سے کی گئی۔ تاہم اغوا کاروں کے زیر حراست امریکی شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اس کارروائی کو خفیہ رکھا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.