وزیر اعلیٰ پنجاب کامقررہ نرخوں پر گنے کی خریداری نہ کرنیوالے شوگر ملز مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم
ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:49
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مقررہ نرخوں پر گنے کی خریداری نہ کرنے والے شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ، پیپلزپارٹی نے گنے کی خریداری پر نظر رکھنے کے لئے سرکاری کمیٹی بنانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈی سی اور کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شوگر ملوں کو پنجاب کے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئے۔ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے شوگر ملز مالکان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
اس ضمن میں کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رکن مخدوم مرتضٰی محمود نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کاشتکاروں سے گنے کی خریداری سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے سرکاری کمیٹی بنائے جس میں کسان نمائندے بھی شامل ہوں جو گنے کی خریداری کے سارے عمل پر نظر رکھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.