ایران نے شادی کی عمر 18سال کرنے کی مخالفت کر دی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:28

ایران نے شادی کی عمر 18سال کرنے کی مخالفت کر دی

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر 2014ء) ایران نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی جانب سے تیار کردہ اس قرارداد پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کی مخالفت کی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 21نومبر کو انسانی حقوق کمیٹی میں متذکرہ قانون پر رائے شمار کرائی تھی ۔ ایران نے اس رائے شماری کی مخالفت کی۔

توقع ہے کہ قرارداد رائے شماری کیلئے جنرل اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بعض ممالک کی سفارش پر اس قرارداد میں ایک اضافی شق بھی شامل کرائی گئی ہے جس میں بچیوں کی جنسی تعلیم و تربیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ تہران سمجھتا ہے کہ شادی کیلئے لڑکی یا لڑکے کی عمر کم سے کم حد 18سال مقرر کرنا اسلامی شریعت کی رو سے درست نہیں کیونکہ اسلام شادی کیلئے ایسی کوئی قید نہیں لگاتا ۔ اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کی جوڈیشل کمیٹی کے رکن محمد علی اسفنائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک کم عمری کی شادی سے متعلق اقوام متحدہ کی حمایت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 18سال سے کم عمری کی شادی کے امتناع کا کوئی قانون موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :