امریکہ کا پاک آرمی کوبائنڈنگ فورس قرار دینا حکمرانوں کیلئے باعث ندامت اور انکی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل کابیان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاک آرمی کوبائنڈنگ فورس قرار دینا حکمرانوں کیلئے باعث ندامت اور انکی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو دورہ امریکہ کے دوران سربراہ مملکت کا پروٹوکول ملنا مسلح افواج کیلئے باعث اعزاز جبکہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،سینیٹر جان کیری نے پاک آرمی کو بائنڈنگ فورس قرار دیکر افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا ایک بار پھر اعتراف کیا ہے تاہم حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو اس سے سبق بھی سیکھنا چاہئیے جو ملک پر خاندانی آمریت مسلط کرکے محض کرپشن، لوٹ مار اور اقرباپروری کیلئے اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں ،امریکہ کا یہ موٴقف کہ پاکستان کی مسلح افواج ہی دراصل تمام قوتوں کو یکجا رکھ سکتی ہے ،جمہوریت کے دعویدار سیاستدانوں کیلئے ریڈ سگنل ہے،انہوں نے کہا بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو امریکہ میں جو پذیرائی ملی وہ وزیر اعظم نوازشریف حاصل کرنے میں ناکام رہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ پارلیمان پر قابض ان سیاسی ناخداوٴں کے سیاہ کرتوتوں کو اقوام عالم میں بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، محمد جمیل نے پاک فوج اور اسکی موجودہ قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :