وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سولر پاور پینلز اور متعلقہ آلات کی درآمد کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:59

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سولر پاور پینلز اور متعلقہ آلات کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سولر پاور پینلز اور متعلقہ آلات کی درآمد کے حوالے سے تمام ضروری معاملات طے کرلئے ہیں ۔یہاں ہونے والے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار‘ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ‘ ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے نمائندوں نے متعلقہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت صنعت کے تعاون سے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام نے مقامی مینوفیکچررز اور درآمد کنندگان سے ملاقات کی اور ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے حولے سے ان کے خیالات بارے آگاہی حاصل کی ۔ اے ڈی پی کے حکام کی جانب سے اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی سطح پر شمسی پینلز کی پیداوار انتہائی محدود ہیں اور اس میں درکار عالمی سرٹیفکیشن اور معیارات کی بھی کمی ہے۔

سولر پینلز کے استعمال بارے بھی آگاہی ہونا شروع ہوئی ہے اور یہ بجلی کی موجودہ رسد پرغیر معمولی بوجھ کو ختم کرنے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اس صورت میں فائدہ مند ہے کہ بجلی کے متبادل ذرائع کے طور پر شمسی پینلز کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے اور اس کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :