جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے صوبائی جنرل سیکرٹری کے قتل پر شہر شہر دھرنا دیا جارہا ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے یہی عمل ہم نے کیا تو مولانا فضل الرحمان صاحب نے خوب مخالفت کی تھی ،شوگر مافیاکو نوازنے کے لئے گنے کی قیمت کم کی گئی جس پر کسان احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں چند اراکین پارلیمنٹ کا شراب پی کر شور شرابا مچانا اس گندھے نظام کی ایک جھلک ہے جس کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری جدوجہد کر رہے ہیں،
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے راہنماء سعید راجہ کی گفتگو
ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:31
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے راہنماء سعید راجہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے صوبائی جنرل سیکرٹری کے قتل پر شہر شہر دھرنا دیا جارہا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے یہی عمل ہم نے کیا تو مولانا فضل الرحمان صاحب نے خوب مخالفت کی تھی ۔شوگر مافیاکو نوازنے کے لئے گنے کی قیمت کم کی گئی جس پر کسان احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد میں چند اراکین پارلیمنٹ کا شراب پی کر شور شرابا مچانا اس گندھے نظام کی ایک جھلک ہے جس کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری جدوجہد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں ارشد عباسی ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے تحصیل کہوٹہ کے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
سعید راجہ نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدار جے ٹی آئی بنا کر لواحقین کو انصاف نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے ۔
وزیر اعظم ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے عالمی راہنماؤں کے ساتھ ہاتھ ملا کر اور ان جیسی ٹائیاں پہن کر اپنا قد بڑا کرنا چاہتے ہیں ۔سارے حکومتی فیصلے حکمران خاندان کے چند افراد کر رہے ہیں ،پارلیمنٹ کے ہر دوسری کمیٹی کے سربراہی اسحاق ڈار کے پاس ہے۔ٹوٹ پھوٹ جاری ہے ،جلد حکمران جماعت کے اندر سے گو نواز گو کے نعرے لگنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک ہماری مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ہر جماعت اپنے مفادات کی نگرانی میں مصروف ہے ۔چاہتے تو اپنے اور اپنے شہیدوں کیلئے بہت کچھ لے کر اٹھارہ کروڑ افراد کو قاتل نظام کے حوالے کر سکتے تھے ۔پاکستان سے ہر استحصال کا خاتمہ ہماری منزل ہے ۔انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی بھی دعوت دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.