جامعہ کراچی، فارم ڈی (مارننگ اور ایوننگ) کے داخلہ ٹیسٹ میں2920 طلباء وطالبات کی شرکت

ہفتہ 6 دسمبر 2014 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) جامعہ کراچی میں فارم۔ڈی (مارننگ اور ایوننگ) میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام گذشتہ روز( ہفتہ 06 دسمبر 2014 ء )کو صبح9:30 بجے جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف سوشل سائنسزمیں منعقدہوا۔ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق فارم۔

(جاری ہے)

ڈی مارننگ اورایوننگ پروگرام کی 400 نشستوں کے لئے 3065 داخلہ فارم جاری کئے گئے جبکہ2920طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔

داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 10 دسمبر 2014 ء کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹwww.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم (NTS ) کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پر اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔جبکہ کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست 15 دسمبر2014 ء کو دوپہر 2:00 بجے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پراپ لوڈ اور سلور جوبلی گیٹ پر آویزاں کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :