جامعہ کراچی، چوتھی بین الاقوامی شاہ عبداللطیف بھٹائی کانفرنس 10 دسمبر کو منعقد ہوگی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) جامعہ کراچی کی شاہ عبداللطیف بھٹائی چیئر اور محکمہ ثقافت حکومت سندھ کی جانب سے چوتھی بین الاقوامی شاہ عبداللطیف بھٹائی کانفرنس کا انعقادبروز بدھ،10 دسمبر 2014 ء کو شام چاربجے نیشنل میوزیم آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

صدارت ممتاز اسکالر آغا سلیم کرینگے،جبکہ ثقافت وسیاحت کی صوبائی وزیر محترمہ شرمیلافاروقی مہمان خصوصی ہونگی۔

کانفرنس میں برطانیہ سے ڈاکٹر بینڈکٹ ولیم (Dr. Benedict William Mordaunt Richards )،روزمیری اینی جمیس(Rosemary Anne James )،سائرہ پیٹر(Saira Peter )،بھارت سے ہیروٹھاکر(Hiro Thakar )، شمائلہ ہیمانی(Shumaila Hemani )،جبکہ پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر فہمیدہ حسین ،ڈاکٹر فاطمہ حسن ،نذیر لغاری،زاہدہ حنا،مظہر جمیل ،ڈاکٹر رخمان گل پالاری ،امر سندھو،ڈاکٹر تہمینہ اور دیگر اسکالر ز اپنے مقالات پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :