پنجا ب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فی الفور اعلان کیا جائے‘ ناصر رمضان گجر

پیر 8 دسمبر 2014 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فی الفور اعلان کیا جائے،نچلی سطح پر عوامی نمائندے نہ ہونے سے عوام اپنے کاموں کے سلسلہ میں پریشیانی کا شکار ہیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر گراس روٹ لیول سطح پر عوام کو سزا دی جارہی ہے ،پنجاب حکومت صوبے میں سیاسی مشکلات سے بچنے کے لیے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کیئے ہوئے ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر انتخابات ہوئے تو ان کی مصنوعی مقبولیت کا بھر م کھل جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ ہار کے ڈر سے ن لیگ بلدیاتی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات نہ کرواکر عوام کو ان کے بنیادی اور جمہوری حق سے محروم کیا جارہا ہے 6سال سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے اور عوامی نمائندے نہ ہونے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں ۔ بلدیاتی اداروں پر ایڈمنسٹریٹر تعینات ہے اور بلدیاتی فنڈز من پسند کاموں پر خرچ کیے جارہے ہیں ۔

انہوں نے نئے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے پنجاب میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کی فوری تاریخ کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر رہی ہے مسلم لیگی قائدین کے اضلا ع میں جلسے اسی تیاریوں کا حصہ ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :