رانا ثنا اللہ کا بیان مسترد ، حکومت سے انصاف کی توقع نہیں، بھائی حق نواز مرحوم
منگل 9 دسمبر 2014 21:46
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) فیصل آباد میں احتجاج کے دوران جان بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز محروم کے بھائیعطا محمد نے سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تحقیقات کے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ کون ملزم ہے اور کون نہیں، حکومت سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ جسے نامزد کیا وہ لیگی کارکن ہے۔
نام بدلے جا سکتے ہیں لیکن شکلیں نہیں۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا محمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ من موجی آدمی ہیں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ انہیں حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کرنا کیونکہ ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ ابھی سے واقعہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ بغیر تحقیقات کے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ کون ملزم ہے اور کون نہیں۔ عطا محمد کا کہنا ہے کہ حق نواز کو جب گولیاں لگیں وہاں ان کے کئی رشتہ دار موجود تھے۔ فائرنگ کرنے والوں کو سب جانتے ہیں۔ جسے نامزد کیا وہ لیگی کارکن ہے۔ نام بدلے جا سکتے ہیں لیکن شکلیں نہیں۔ عطا محمد نے کہا کہ وہ واضح کر دیں کہ انصاف کے لئے پوری جدوجہد کریں گے، کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ اخلاق
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.